ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک بھر میں منایا جارہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کا جشن؛ وزیراعظم مودی نے کہا؛ خواتین کو احترام اور موقع دینے سے امرت کال کو لگیں گے نئے پنکھ

ملک بھر میں منایا جارہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کا جشن؛ وزیراعظم مودی نے کہا؛ خواتین کو احترام اور موقع دینے سے امرت کال کو لگیں گے نئے پنکھ

Mon, 15 Aug 2022 11:41:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں آج 15 اگست کے موقع پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے اور مختلف شہروں اور علاقوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ 75 ویں یوم آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے،  اس موقع پر   وزیر اعظم نریندر مودی نے  نئی دہلی لال قلعہ میں  ترنگا  جھنڈا لہرانے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے خواتین کی طاقت کی توہین نہیں  ہونی چاہئے  اور انہیں فخر کے ساتھ آگے بڑھنے کا  مواقع فراہم کرنا چاہئے، اسی  سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گے اور 'امرت کال' میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مزید پنکھ لگیں گے۔

76ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم  مودی نے کہا کہ وہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی رفتار کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ اگر خواتین کو فخر اور احترام دیکر اس عمل سے جوڑا جائے تو اگلے 25 سالوں میں  یعنی ملک کی آزادی کے 100 سال کے اس امرت کال میں قوم کی ترقی کو مزید پنکھ لگیں گے۔

خواتین کی توہین کو اپنے اندر کا درد بتاتے ہوئے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے خواتین کی توہین نہ کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’’کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے اندر ایسی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس میں ہم اپنے الفاظ سے اور اپنے سلوک سے خواتین کی توہین کرتے ہیں۔ معاشرے کو اس بگاڑ سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنے مزاج اور عمل سے خواتین کی توہین سے آزادی حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی طاقت وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ خواتین کی عزت کرنا، اسے وقار دینا اور ان کی توہین نہ کرنا قوم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں بہت بڑی طاقت ثابت ہونے والا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ خواتین کی عزت اور ان کا غرور برقرار رکھنے کا عہد ٖضروری ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ خواتین کی طاقت ملک میں ایک طاقت کے طور پر سامنے آرہی ہے اور آئندہ 25 سالوں میں یہ طاقت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔ اس لیے ملک کی بیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع فراہم کرنا اور ان کو عزت دینا سب کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم امرت کال میں خواتین کی طاقت کو جوڑیں گے تو ہمارے خوابوں کو مزید پنکھ لگ جائیں گے۔ وزیر اعظم نے اس تناظر میں شہری فرض کا بھی حوالہ دیا اور اسے ایک عظیم طاقت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط کی زندگی، فرض سے لگن کسی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا ایک بڑا منتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ملک کے عوام کو بجلی فراہم کرنا ہے لیکن شہری کا فرض ہے کہ وہ ضرورت کی بجلی خرچ کرے اور اسے بے کار خرچ نہ کرکے ہر یونٹ بچانے کی کوشش کرے۔ اسی طرح حکومت کا کام ہر گھر تک پانی پہنچانا ہے، لیکن پانی کی بربادی نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک کے شہریوں کا فرض ہے۔ جس ملک کے شہری یہ فرائض سرانجام دیتے ہیں، وہ ملک یقیناً ترقی کی بلندی پر پہنچتا ہے۔


Share: